جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

راشد لطیف کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ اہم انکشاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو وہ کس جماعت کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔

سابق کپتان نے جواب میں فوراً کہا کہ اگر وہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔

اُن سے سوال ہوا کہ وہ انتخابات میں کب کھڑے ہوں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن میں کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کہ راشد لطیف کرکٹ کوچ اور سابق وکٹ کیپر کپتان رہے ہیں، انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 1992ء اور 1997ء کے درمیان بطور وکٹ کیپر دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

اُنہوں نے 2003ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، انھوں نے 6 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں