The news is by your side.

Advertisement

راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازش بے نقاب کردی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے سارو کنگولی کے چار ملکی ٹورنامنٹ کو فلاپ آئیڈیا قرار دے دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر چار ملکی سلانہ ٹورنامنٹ کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

راشد لطیف نے پیش گوئی کی کہ چار ملکی ٹورنامنٹ بگ تھری کی طرح فلاپ ثابت ہوگا کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باقی ممبر ممالک تنہا رہ جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چار ملکی ٹورنامنٹ کسی بھی ملک کے لیے اچھی علامت نہیں ہے کیونکہ اس سے چند ممالک کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ گزشتہ کئی سالوں سے اس کوشش میں ہے کہ وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر تین یا پھر چار ملکی ٹورنامنٹ منعقد کرے تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم بی سی سی آئی پر ہی خرچ کی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں