ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی تھی، راشد لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف کا نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی تھی۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ تامل خانہ جنگی کے دنوں میں بھی پاکستان سری لنکا کا دورہ کرتا رہا تھا۔

جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہارتشکر کیا ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تعریف قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر داخللہ محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی لینڈرز کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر کہا کہ سری لنکن ٹیم نے کھیل کے جذبے اور یکجہتی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا کا کھیل، دوستی اور اسپورٹس مین اسپرٹ قابل تعریف ہے، پاکستان اور سری لنکا کے ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دینے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کا اعلان

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انھیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

مہمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں