سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ کھلاڑی قومی ٹیم میں ہونے کے مستحق نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ ہمارے پاس میرٹ نہیں ہے، چار سے پانچ کھلاڑی ٹیم میں ہونے کے مستحق ہی نہیں ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ کونسے چار پانچ کھلاڑی ہیں؟
جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے، نمیبیا کو نمٹا لیں اس کے بعد اگلے راؤنڈ میں جاتے ہیں تو پاکستان کے پاس موقع ہے، وہاں پر انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہوں گی، تین میں سے دو میچز بھی جیتتے ہیں تو آگے کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔
یہ پڑھیں: ’اسٹرائیک ریٹ کا بول کر بابر اعظم کی کرکٹ بھلا دی‘
سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال سے بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون بہتر نہیں تھی، شاہین اور کچھ کھلاڑی اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس کپتان اور کوچ کو جو مرضی دے دو یہ کھلاڑی کا بیڑا غرق کردیں گے۔
راشد لطیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی بولنگ کی ضرورت تھی تو انہیں کونے پر کھڑا کیا ہوا تھا، جب آدھا میچ بھارت لے گیا تو عثمان طارق کو لائے اور جنہیں رنز کرنے ہیں وہ وکٹیں لے رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


