کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہے کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہماری تیاری دیکھیں تو ہم نے کمزور ٹیموں کے خلاف ہی کھیلا ہے۔ مضبوط ٹیموں سے ہمارا سامنا نہیں ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکل میں پڑ جاتے ہیں، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر صرف ایک میچ جیتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جو ٹیمیں پاکستان آئی تھیں وہ کمزور تھیں۔ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔ صورتحال آپ کے سامنے ہے۔
انیل کمبلے کا پاکستان کی شکست پر ردِعمل سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہنا کہ ہماری ٹیم میں بہت سارے آل راؤنڈر ہیں لیکن نہ تو وہ بولنگ کر رہے ہیں نہ ہی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ٹیم کا حصہ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


