بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

راشد منہاس کے یومِ شہادت پر سروسز چیفس کا زبردست خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو ان کی 53ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید پاکستان کی تاریخ میں جرات اور قربانی کی روشن مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے، انہوں نے 20 اگست 1971 کو ملکی دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

اپنے جاری بیان میں سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن مثال کے طور پر کھڑے ہیں، آج ہی کے دن 1971 میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے پاکستان کے دفاع کے لیے غیر متزلزل بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

سروسز چیفس کہتے ہیں کہ راشد منہاس شہید نے فرائض کی ادائیگی میں لازوال قربانی دی تھی۔ اس قومی ہیرو کو آج ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن ہماری مسلح افواج کے جذبے کی علامت اور ان کی ناقابل تسخیر وابستگی کا ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ راشد منہاس کا غیر معمولی عمل ہماری مسلح افواج کے جذبےاور وطن سے بے لوث لگن کا ثبوت ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ ہماری یادوں میں نقش رہے گی۔ راشد منہاس کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے باعث تقلید ہے۔

سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی غیر معمولی جرات، ثابت قدمی اور فرض کی ادائیگی کی لگن کو سلام پیش کرتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں