آج راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 65 واں یومِ پیدائش ہے -
The news is by your side.

Advertisement

آج راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 65 واں یومِ پیدائش ہے

کراچی: وطن کی عزت و ناموس پراپنی جان وطن پر قربان کرنے والے کم سن پائلٹ آفیسر’راشد منہاس‘ کا آج 65 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

پاک فضائیہ کے آفیسر پائلٹ راشد منہاس سترہ فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق راجپوت گھرانے سے تھا، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرزکیا۔

راشد منہاس – عمرکے مختلف ادوارمیں

راشد منہاس نے تیرہ مارچ 1971 کو پاک فضائیہ میں بطورکمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی، راشد منہاس شہید ابتداء ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اورٹیکنالوجی سے متاثر تھے، ان کو مختلف طیاروں اورجنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔

راشد منہاس – تربیت کے دوران

راشد منہاس شہید نے اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ 20 اگست 1971 کواپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پرروک کر افسرانہ اختیارات استعمال کرتےہوئے سوارہوگیا اورطیارے کو بھارت لے جانا چاہا، لیکن بیس سالہ راشد منہاس نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے انڈین بارڈر سے بتیس میل کے فاصلے پرجہاز گرا دیا اورملک دشمن انسٹرکٹرکے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اخباری تراشا

راشد منہاس نےکم عمری میں اپنی جان دے کروطن کی عزت کو بچایا، ان کی اس قربانی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز’نشان حیدر‘عطا کیا گیا، کم عمری میں نشان حیدرحاصل کرنے کے باعث انہیں کمسن شہید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

نشانِ حیدر

راشد منہاس کی خدمات کے صلے میں اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کردیا، قوم کواپنے اس عظیم سپوت کی قربانی اورکارنامے پرہمیشہ فخر رہے گا۔

پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہٗ خاک ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں