The news is by your side.

Advertisement

راشد نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی: پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مارشل آرٹس راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اس طرح انفرادی طور پر ان کے ریکارڈ کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔

راشد نسیم نے تین منٹ میں دس کلو وزن کے ساتھ 159 ککس مار کر نیا ریکارڈ قائم کیا، وہ پاکستان کے لیے ریکارڈ کی سنچری بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم نے 2021 کا پہلا ریکارڈ بناڈالا

انہوں نے بھارتی کھلاڑی نارائن کو شکست دی، جنہوں نے پہلے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں پہلا اور انفرادی طور پر راشد نسیم کا 64واں ریکارڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈزکی سینچری بناناچاہتا ہوں، سرکاری سطح پرسرپرستی سے خواب پورا ہو سکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں