بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے سلمان خان اور اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کو ٹائم پاس مسالہ فلم قرار دے یا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم اینیمل اور اللو ارجن کی پشپا 2 کی کامیابی کے بعد رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ عید 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔
اداکارہ نے فلم ’سکندر‘ سے متعلق ایسی بات کہی کہ مداحوں کو مایوسی ہوئی ہے۔
پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہا کہ ’یہ بالی ووڈ کی پہلی کمرشل فلم ہے جس میں کارکردگی پر مبنی کردار کے بجائے ایک مناسب ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں اس کا مطلب ہے کہ یہ ہیرو کی انٹری اور سب کے ساتھ ایک مناسب ماس مووی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے ایک آسان فلم کے طور پر دیکھیں کیونکہ جشن ہونے والا ہے۔
رشمیکا مندانا کے بیان نے بہت سے مداحوں کو مایوس کیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ فلم سے انی تمام امیدیں کھو چکے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ لیڈ ہیروئن ہیں اور ایسا کہہ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک اور احمقانہ فلم۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’باس اس نے بول دیا کہ فلم فالتو ہے اب کوئی امید نہیں۔‘ چوتھے صارف نے کہا کہ ’تمام جوش و خروش صرف بیکار میں چلا گیا، رشمیکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ سلمان خان کی ’سکندر‘ ایکشن تھرلر فلم ہے جس کے ہدایت کار اے آر مروگا دوس ہیں جبکہ فلم عید 2025 کو ریلیز ہوگی۔