بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

رشمیکا اور وجے کی شادی؛ تاریخ اور دیگر اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (20 فروری 2026): ساؤتھ انڈین سینما کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کی تصدیق کر دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں تھیں لیکن اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جوڑی 26 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وجے دیورا کونڈا اور رشمیکا مندانہ کی شادی کا کارڈ وائرل

بھارتی صحافی نے جب رشمیکا مندانا کو شادی کی مبارکباد کا پیغام بھیجا تو انہوں نے جواب میں ’شکریہ‘ لکھا اور ساتھ میں مسکرانے والا ایموجی بھی بھیجا، اس کے ساتھ ہی سال کی سب سے بڑی شادی کے بارے میں ہفتوں اور مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔

صحافی نے شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی حاصل کیں جو کچھ یوں ہیں کہ شادی کی ایک نہایت نجی تقریب ہوگی جو اودے پور میں منعقد کی جائے گی۔

اس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔ اب تک تیلگو یا ہندی فلم انڈسٹری سے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا، تاہم یہ جوڑی دونوں صنعتوں سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کیلیے حیدر آباد اور ممبئی میں استقبالیے (ریسپشن) منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شادی کے بعد رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا دونوں کام سے مختصر وقفہ لیں گے مگر اداکارہ کا شیڈول پہلے ہی مختلف پراجیکٹس کی وجہ سے کافی مصروف ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد کام پر واپس آنا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں