منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا نے شادی کرلی؟ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار وجے دیورکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

مداح اس وقت حیرت میں پڑ گئے جب دونوں فنکاروں کی شادی کے لباس میں تصویر سامنے آئی۔

تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ یہ تصویر جعلی ہے۔ کسی مداح نے تصویر کو ایڈٹ کر کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور پھر یہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی پھیل گئی۔

وجے دیورکونڈا نے ’کافی ود کرن‘ میں رشمیکا سے اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ساتھ 2 فلمیں کیں۔ مجھے رشمیکا بہت پسند ہے اور وہ میری ایک اچھی دوست ہے۔

وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گیتا گووندم ‘ اور 2019 میں فلم ’ڈیئر کامریڈ‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔

اداکار جوڑی کو ان فلموں میں دیکھ کر مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں