بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانہ نے وجے دیوراکونڈا سے شادی کے بعد پہلی پوسٹ اور تصاویر شیئر کردیں۔
اداکارہ رشمیکا مندانہ اور وجے دیوراکونڈا آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے اب اداکارہ کے شوہر کے ساتھ تصاویر اور طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو میرے پیاروں! اب آپ سے شوہر وجے دیورا کونڈا کا تعارف کروا رہی ہوں۔‘
اداکارہ نے کہا کہ وہ شخص جس نے مجھے سکھایا کہ سچی محبت کیسی ہوتی ہے، وہ جس نے مجھے دکھایا کہ سکون میں رہنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔
رشمیکا مندانہ نے کہا کہ وجے مجھے روزانہ بتاتا تھا کہ بڑے خواب دیکھنا بالکل ٹھیک تھا اور مجھے مسلسل بتاتا رہا کہ میں اس سے کہیں زیادہ کچھ حاصل کرنے کے قابل ہوں جو میں سوچ سکتی ہوں وہ کرسکتی ہوں۔
Hi my loves,
Introducing to you now “My Husband”!
Mr. Vijay Deverakonda!! ❤️
The man who taught me what true love feels like,
The man who showed me what being in peace feels like!
The man who told me everyday that dreaming big was absolutely ok and constantly telling… pic.twitter.com/MPrsGfNTwb— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) February 26, 2026
انہوں نے کہا کہ وہ شخص نے جس نے مجھے ناچنے سے کبھی نہیں روکا جیسے کوئی دیکھ رہا ہی نہ ہو، میں اس شخص پر کتاب لکھ سکتی ہوں۔
یہ پڑھیں: وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
رشمیکا مندانہ نے کہا کہ میں اب وہ خاتون بن گئی ہوں جس کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا کیونکہ آپ نے مجھے وہ بنا دیا ہے جو وہ آج ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’وجو، میرے پاس آپ کے لیے جو جذبات ہیں ان کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کی کمی ہے، آپ کو اچانک میری تمام کامیابیاں، جدوجہد، خوشی، اداسی، خوشی، زنددگی، سب کچھ اب بہت زیادہ معنی خیز ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس آپ ہیں۔‘
رشمیکا مندانہ نے کہا کہ آپ کی بیوی بننے پر پرجوش ہوں، آئیے ایک ساتھ بہترین زندگی گزاریں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔


