تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

طبی فوائد کے حامل پودے سے رات کے وقت ہی خوشبو کیوں آتی ہے؟

رات کی رانی ایک چھوٹا سا خوشبو دار پھول ہے، جس میں سے سورج ڈھلنے کے بعد خوشبو کا اخراج ہوتا اور اندھیرے کے ساتھ مزید تیز ہوتا ہے۔

سب سے پہلے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ رات کی رانی کے پھول سے صرف رات کے وقت ہی خوشبو کا اخراج کیوں ہوتا ہے اور پھر یہ بتائیں گے کہ اس میں صحت سے متعلق کیا کرشماتی فوائد پوشیدہ ہیں۔

رات کی رانی کے پھول میں رات کو کیوں خوشبو ہوتی ہے؟

سائنس کی دنیا کے مطابق  رات کی رانی منفرد نہیں بلکہ بہت سے اور پھول بھی ہیں، جن میں سے رات کے وقت ہی خوشبو کا اخراج ہوتا ہے، ایسی جگہ پر دن کے مختلف اوقات میں عام طور پر خوشبو میں فرق محسوس واضح طور پر محسوس ہوتا ہے۔

زمین پر رہنے والی زندگی، خواہ وہ حیوان ہوں، نباتات یا بیکٹیریا، سراکیڈئین ردھم میں ہیں۔ یعنی چوبیس گھنٹے کے سائیکل میں ان کے سونے، کھانے پینے، دماغی ایکٹیویٹی، خلیاتی نظام، ہارمون پروڈکشن وغیرہ کے سائیکل اپنے آپ کو اس کے مطابق آہنگ رکھتے ہیں۔ اس لئے رات کی رانی ہو یا کوئی اور پھول، سائنسی چکر کے حساب سے اس کی خوشبو کے اخراج کا وقت معین ہے، جو عام طور پر رات کے وقت ہی ہوگا ہے۔

طبی فوائد

حکمت سے وابستہ طبیبوں کا ماننا ہے کہ رات کی رانی کے پھول اور خوشبو میں بہت سے کرشماتی فوائد پوشید ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پودا اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹریل کی خصوصیات کا حامل ہے، جس کے سفید پھولوں اور ان کی خوشبو کو بھی صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

خشک کھانسی سے نجات

حکمت سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ رات کی رانی پودے کے چند پتّوں کو پیس کر اُن کا رس استعمال کیا جائے تو اس سے خشک کھانسی ختم ہوسکتی ہے۔ ذائقے کی کڑواہٹ کو ختم کرنے کے لیے شہد بھی ملا کر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نزلہ زکام سے نجات

ماہرین کے مطابق رات کی پودے کے پتوں اور پھولوں کو تلسی کے چند پتوں کے ساتھ پانی میں ابالیں اور انہیں اچھی طرح سے چولہے پر پکا کر قہوہ بنا لیں اور پھر اسے دن میں ایک بار ضرور نوش کریں، اس سے بالخصوص سردیوں یا ٹھنڈ سے ہونے والے نزلہ زکام کی شکایت دور ہوجائے گی۔

ذہنی تناؤ

حکیموں کا کہنا ہے کہ رات کی رانی کے تیل کا استعمال ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور بے چینی دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ دماغ کے سیرٹونن کی سطح پر بڑھاتا ہے جس سے مزاج اور کیفیت اچھی ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -