تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بارودی سرنگوں کا کھوج لگانے والے ‘ایلیٹ فورس‘ کا بہادر چوہا

پنوم پنھ: ایشیا کے جنوب مشرقی ملک کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کا کھوج لگانے والے چوہے کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیاگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کا کھوج لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے چوہے کو تربیت دی جس کے بعد وہ مائنز تلاش کرنے کا ماہر ہوگیا۔

تربیتِ یافتہ اہلکاروں کی نگرانی میں چوہے نے نہ صرف بارود کا کھوج لگانے کی مشق مکمل کی بلکہ ماہرین نے اُس کی تربیت کی آزمائش بھی کی۔

ماہرین نے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ایک مقام پر بارود زمین میں دبایا اور چوہے کو رسی سے باندھ کر اُسے تلاش کرنے کے لیے نکل پڑے، بہادر چوہے نے کئی میٹر فاصلے پر سونگ کر مواد کی نشاندہی کی۔

بعد ازاں اسے سرحدی علاقے میں بھی چھوڑا گیا جہاں اُسے نے مائنز کی نشاندہی کی۔ اب چوہے کو باقاعدہ ایلیٹ فورس میں شامل کرلیا گیا ہے جو دھماکا خیز مواد سونگ کر اُس کی شناخت کرتا ہے اور پھر سیکیورٹی اہلکار اُسے ناکارہ بنادیتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق چوہے نے اب تک 28 بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی جن کو ناکارہ بنایا گیا۔

ان مائنز کو ناکارہ بنا کر سیکڑوں لوگوں کی جان بچائی گئی۔ برطانوی حکام نے مثالی کارکردگی دکھانے پر چوہے کو اعلیٰ سول ایواڈ سے نوازا۔

Comments

- Advertisement -