جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کورونا کی چوتھی لہر، ملک کے 3 اضلاع میں یومیہ کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں جاری کورونا کی چوتھی لہر میں 3 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی، راولپنڈی میں شرح 27.24 فیصد   اور  کراچی میں شرح 20.88 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 اضلاع میں کوروناکی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی، 8 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5، چھ میں 10 فیصد سے زائد ہے۔

کورونا کی یومیہ بلند ترین شرح 27.24 فیصد راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.11، اسکردو 12.44 فیصد ، دیامر میں 5.38 فیصد رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 23.65، میرپور میں19.53 فیصد ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 20.88، حیدرآبادمیں 15.36 فیصد اور وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 12.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 17.34، صوابی میں 5.43 فیصد ، مردان میں 6.67، ایبٹ آباد میں 8.56 فیصد ، سوات میں شرح 2.54، چارسدہ  میں 2.04 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح 24گھنٹے میں لاہور میں کورونا کیسزکی شرح 7.70، گجرات میں 1.18 فیصد، فیصل آباد میں 6.12، گوجرانوالہ میں 4.53 فیصد ، بہاولپور میں 5.51 فیصد اور کوئٹہ میں 3.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں