کراچی (6 اکتوبر 2025): شہر قائد میں بھتے کی پرچیاں ملنا حقیقت ہے تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ اب بھتے کا ریٹ ہزاروں سے بڑھ کر کروڑوں ہو گیا ہے۔
آل سٹی تاجر اتحاد کے سربراہ شرجیل گوپلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری آج بھی جاری ہے۔ سندھ حکومت اور ادارے بھتہ خوروں کی بیخ کنی میں ناکام نظر آتے ہیں۔
شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ شہر میں بھتہ خوری کبھی ختم نہیں ہوئی، تاجر آج بھی خوف میں کاروبار کر رہے ہیں۔ شہر کے کاروباری اداروں اورتاجروں سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔
تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس اور سسٹم کی ناکامی بھتہ خوری کی اصل وجہ ہے۔ طاقتور ملزمان کو تحفظ اور مظلوم تاجروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ تاجروں کو انصاف کے بجائے دباؤ کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے ریٹ پہلے ہزاروں میں تھے، اب کروڑوں میں جا پہنچے ہیں۔ بھتہ خوری کے بیشتر واقعات تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ حکومت اور ادارے بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے فوری عملی اقدامات کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


