تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ملک بھر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 86 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ مزید 3 ہزار 884 افراد مہلک وبا کا شکار ہوگئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 506 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

چوبیس گھنٹے میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں 86 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -