عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے نکلنے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں شامل نہ ہونا ریٹنگ میں کمی کا باعث ہوگا۔
موڈیز نے پاکستان سے متعلق ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا زیادہ انحصار غیرملکی قرضوں اور امداد پر ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری ہیں ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ پیش کی تاہم موڈیز کے مطابق مزید نئے پروگرام میں شامل نہ ہہونا پاکستان کےلیے منفی عمل ثابت ہوگا، اس وقت پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پرمستحکم ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاشی ترقی کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سرمایہ کار مقامی بچت اسکیموں میں دلچسپی نہیں لے رہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارے کو جی ڈی پی کے تین اعشاریہ آٹھ فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جولائی سے اپریل کے درمیان پاکستانی برآمدات میں ساڑھے نو فیصد کمی آئی ہے۔
ریٹنگز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیاسی ماحول میں گرما گرمی معاشی کارکردگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔