تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لاڑکانہ: ایڈز کے کیسز کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی

کراچی: لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے 50 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد تعداد ڈھائی سو سے بھی تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 930 افراد کے خون کے نمونوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 50 کو ایچ آئی وی مرض کی تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹر سکند میمن کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل میں ایچ آئی وی  کیسزکی تعداد265ہو گئی ، جن میں 176 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 11 روز میں 5 ہزار 989 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رتوڈیرو میں ایڈز کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اور انسداد ایڈز کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسکریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: رتو ڈیرو: دس روز میں 157 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق، سرکاری رپورٹ تیار، پی ٹی آئی کی تنقید

کیمپ لگے آج دس روز ہوئے جس کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز اسکریننگ کے بعد مزید 128 کیسز سامنے آئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایڈز کا شکار افراد میں 59 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین ہیں، رتو ڈیرو میں93مرد اور 64خواتین میں ایڈز کی تصدیق کی گئی۔ ایک سال سے کم عمر13 بچوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی جبکہ 2تا5 سال کی عمر کے 90 بچوں میں ایڈز کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈز کا شکار 26 بچوں کی عمریں 6تا15 سال تک ہیں، ایڈز کا شکار 27 افراد کی عمریں 15تا45 سال ہیں۔

Comments

- Advertisement -