تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمر شریف نے خواب میں آکر کیا کہا؟ رؤف لالہ نے بتادیا

کراچی: لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھی رؤف لالہ نے عمر شریف کے خواب میں آنے سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں رؤف لالہ، افضل خان ریمبو اور سلومی عزیز نے شرکت کی اور عمر شریف سے متعلق مختلف واقعات بیان کیے۔

کامیڈین رؤف لالہ نے کہا کہ عمر شریف اور میرا 40 سال کا ساتھ تھا، میں اس وقت سے عمر بھائی کے ساتھ تھا جب وہ عمر بھائی نہیں تھے، معین اختر کے ساتھ جب انہوں نے ڈرامہ بہروپیا کیا تھا تو لوگ پوچھتے تھے کہ معین اختر کو ہم جانتے ہیں یہ دوسرا لڑکا کون جو قوال بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی فنکار ان کو استاد کہتے ہیں لیکن میں نے کبھی انہیں استاد نہیں کہا ہمیشہ ’مرشد‘ کہا ہے۔

رؤف لالہ نے بتایا کہ میں کبھی کوئی ڈرامہ لکھتے ہوئے پھنس جاتا تھا تو سوتے وقت سوچتا تھا کہ عمر بھائی خواب میں آجاتے تو بتادیتے کہ ایسے کس طرح کرنا ہے اور وہ میرے خواب میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ اس کو اس طرح کرلو۔

انہوں نے کہا کہ جب عمر شریف اسپتال میں زیر علاج تھے تو دو مرتبہ میرے خواب میں آئے تھے، میں ان سے ملنے اسپتال گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے ملنے نہیں دیا۔

اداکارہ سلومی عزیز نے بتایا کہ میں عمر شریف سے ملنے گئی تھی نعیمہ میرے ساتھ تھیں، دیبہ ہمیں ملانے لے گئیں جیسے ہی عمر شریف نے مجھے اور نعیمہ کو دیکھا تو مسکرا دیے۔

انہوں نے اسپتال کا مزاحیہ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اور نعیمہ نے عمر شریف کے ماتھے پر بوسہ دیا تو دیبہ نے کہا کہ واہ عمر تمہارے تو مزے آگئے تو عمر شریف اور مسکرانے لگے۔

اداکارہ نے بتایا کہ عمر شریف کے آخری الفاظ میرے ساتھ رہ گئے، عمر نے کہا کہ سلومی ہمیشہ خوش رہنا اور اپنا بہت خیال رکھنا، یقین نہیں آرہا کہ یہ الفاظ ہمیشہ آخری ہی رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -