منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

معروف فٹبالر دوران میچ سر پر چوٹ لگنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

رائل کینٹابرین فٹبال فیڈریشن (آر ایف سی ایف) نے تصدیق کی کہ نوعمر گول کیپر راؤل رامیرز کلب کولنڈریس کے میچ کے دوران حادثے میں چل بسے۔

ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچویں ڈویژن کے گول کیپر کو ہفتے کے روز ریویلا کے خلاف کھیل کے دوران سر پر شدید چوٹ لگی جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔

رامیرز کو میدان سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آر ایف سی ایف نے کہا کہ 19 سالہ نوجوان کو دماغی مردہ قرار دیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا کہا تھا۔

فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ رائل کینٹابرین فٹ بال فیڈریشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے کہ کولنڈریس اسپورٹس کلب کے گول کیپر راؤل رامیرز گزشتہ ہفتے کے میچ کے دوران حادثاتی طور پر تصادم کے بعد برین ڈیڈ ہو گئے ہیں۔

فیڈریشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آئندہ میچوں میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کینٹابرین فٹ بال ایک ایسے نوجوان کے اچانک نقصان پر سوگوار ہے جو صرف 19 سال کی عمر میں ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔

آر ایف سی ایف ان کے اہل خانہ، دوستوں اور پورے کولنڈریس اسپورٹس کلب تعزیت کا اعلان کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں