تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد روی ٹنڈن انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو فلموں کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر روی ٹنڈن آج سانس کی تکلیف کے باعث چل بسے، ان کی عمر 86 سال تھی، انہوں نے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وینا ہیں۔

سنیل دت کی پروڈکشن ‘یہ راستے ہیں پیار کے’ کے ساتھ 1963 میں شروع ہونے والے اپنے کیریئر کے دوران، ٹنڈن نے انڈسٹری کے چند سرکردہ ستاروں کے ساتھ کئی ہٹ فلموں کی ہدایت کاری کی جس میں فلمیں ‘کھیل کھیل میں’، ‘ انہونی، ‘نظرانہ’، ‘مجبور’، ‘خود دار’ اور ‘زندگی’ شامل ہیں۔

ٹنڈن کی بیٹی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

روینہ نے اپنے مرحوم والد کے ساتھ چند یادگار تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ چلیں گے، میں آپ کبھی نہیں جانے دوں گی۔ آپ سے پیار کرتی ہوں پاپا۔

اداکارہ کے والد کے انتقال پر نیلم کوٹھاری اور جوہی چاولہ سمیت کئی مشہور شخصیات نے کمنٹس سیکشن میں تعزیتی پیغامات شیئر کیے۔

واضح رہے کہ روی ٹنڈن آگرہ کے ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے بیٹے راجیو نے ہندی ٹیلی ویژن کے مشہور سیریل ‘ہینا’ کی ہدایت کاری کی۔ روینہ ٹنڈن حال ہی میں ویب سیریز ‘آریانیک’ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں