تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عامر خان کو روینہ ٹنڈن سے مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ”مسٹر پرفیكشنسٹ“ عامر خان سے فلم ”انداز اپنا اپنا“ کی شوٹنگ کے دوران مذاق کرنے پر بدلہ لے لیا۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ”انداز اپنا اپنا“ کے سیٹ پر عامر خان نے میرے ساتھ مذاق کیا تھا، مجھے اب بھی وہ یاد ہے۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں اور عامر خان گھوڑا گاڑی پر سوار ہو کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، یہ واقعی ایک یادگار لمحہ تھا مگر میرے علم میں نہیں تھا کہ عامر خان کے ساتھ باقی لوگ بھی مجھ سے مذاق کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم گاڑی کے اندر بیٹھے تھے اور عامر میرے پیچھے کھڑا تھا جب میں اپنا میک اپ کروا رہی تھی، اس نے چائے کا ایک کپ منگوایا اور اچانک اس چائے کے گرم کپ کو جان بوجھ کر میری طرف گرانا چاہا جس سے میں ڈر گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بعد میں علم ہوا کہ وہ چائے کا کپ خالی تھا اور اسے دھاگے کی مدد سے پلیٹ کے ساتھ باندھا گیا تھا۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ مذاق ہوا تو سب لوگ ہنس وہے تھے اور میں نے اسی دوران بدلہ لینے کا ارادہ کیا، شوٹنگ کے دوران وین موجود نہیں تھی اور عامر خان کو واش روم کے لیے کافی دیر پیدل چلنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ اچانک موسم کی خرابی کی وجہ سے ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی جی نے ہمیں دن بھر کے لیے سامان تیار کرنے کی ہدایت کی، اس دوران میں نے سروج جی سے درخواست کی کہ عامر کو ایک مشکل مرحلہ دیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا، پیکنگ کے لیے عامر خان اکیلے محنت کر رہے تھے جبکہ میں گاڑی میں آرام کر رہی تھی، عامر خان کو 30 منٹ کے بعد معلوم ہوا کہ میرے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ سن یاد کر کے چہرے پر آج بھی مسکراہٹ آجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -