ممبئی (6 نومبر 2025): معروف بالی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈر‘ کی آفر مسترد کرنے کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔
شاہ رخ خان کی فلم ’ڈر‘ 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ہیروئن کا کردار اداکارہ جوئی چاولہ نے ادا کیا تھا تاہم روینا ٹنڈن کا دعویٰ ہے کہ یہ کردار سب سے پہلے انہیں آفر کیا گیا تھا۔
روینا ٹنڈن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں حیران کن انکشاف کیا کہ یش چوپڑا کی رومانوی تھرلر فلم سب سے پہلے میرے پاس آئی تھی، اس میں پہلے کچھ نازیبا مناظر تھے جس کی وجہ سے میں نے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روینا ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی وجہ بیان کر دی
معروف اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ایک اور قابل ذکر فلم ’پریم قیدی‘ کی آفر بھی مسترد کی تھی جس میں پھر کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اگرچہ اداکارہ نے ’ڈر‘ جسی فلم کو مسترد کیا لیکن انہوں نے موہرا، ’دل والے‘، دامن اور ’عکس‘جیسی فلموں میں زبردست پرفارمنسز دے کر بالی وڈ میں اپنا کامیاب راستہ خود بنایا۔


