ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

روی شاستری نے نسیم شاہ کو آل راؤنڈر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر روی شاستری نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو آل راؤنڈر قرار دے دیا ہے۔

شارجہ میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے، ایک وقت میں پاکستان کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے اور اس کی صرف ایک وکٹ باقی تھی۔

ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا لیکن پھر نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکے لگا کر بازی پلٹ دی اور پاکستان کو میچ جتوا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔

- Advertisement -

میچ کے اختتام پر روی شاستری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے آیا تو یقین تھا کہ چھکے مار سکتا ہوں، آج کی بیٹنگ کے بعد سب بھول گئے میں بولر ہوں، آخری وکٹ تھی مگر یقین تھا کہ میں کرسکتا ہوں۔

اس موقع پر روی شاستری نے نسیم شاہ کو آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں