تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ روی شاستری بھارتی ٹیم پر برس پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد ٹیم کی فیلڈنگ پر سوالات اٹھا دیے۔

روی شاستری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر آپ بھارت کی گزشتہ سرفہرست ٹیموں پر نظر ڈالیں تو آپ کو نوجوان اور تجربہ نظر آئے گا، میں نے اس میچ میں نوجوانوں کی کمی محسوس کی۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ کے لحاظ سے اگر آپ پچھلے پانچ سالوں کا مطالعہ کریں تو میرے خیال سے جب فیلڈنگ کی بات آتی ہے تو اس سائیڈ کا کسی بھی ٹاپ سائیڈ سے کوئی مقابلہ نہیں ہوتا اور نتیجے میں آپ بڑے ٹورنامنٹس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

فیلڈنگ کے بیٹنگ پر اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ بُری فیلڈنگ کی وجہ سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کے لیے اضافی رنز بنانے پڑتے ہیں۔

اان کا کہنا تھا کہ میں فیلڈنگ کے معیار سے کافی مایوس تھا، اگر آپ کو بڑے مقابلوں میں بڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو فیلڈنگ کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Comments

- Advertisement -