The news is by your side.

Advertisement

دورۂ آسٹریلیا، بھارتی ٹیم کو کیا مشکلات درپیش ہیں؟ کوچ نے بتادیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے اپنی ٹیم کی مشکلات پہلے ہی بتا دیں۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق روی شاستری کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کو دو بڑی مشکلات پیش آسکتی ہیں، پہلی یہ کہ روہت اور اشانت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میں شامل کرنا مشکل ہوگا جبکہ دوسری مشکل یہ ہوگی کہ ویرات کوہلی پہلے میچ کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے عائد ہونے والی پابندیوں کی روشنی میں کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ کر 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، اشانت اور روہت اگر 26 نومبر تک آسٹریلیا پہنچ سکتے تو انہیں اسکواڈ میں شامل جاسکتا تھا مگر اُن کا پہنچنا ممکن نہیں‌ ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’روہت کو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ انہیں مزید کتنے دنوں آرام کی ضرورت ہے‘۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو پیش آنے والی دوسری مشکل ویرات کوہلی کا وطن واپس لوٹنا ہے کیونکہ ویرات پہلا میچ کھیل کر گھر واپس آجائیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ویرات کوہلی نے اپنے ہاں اولاد کی پیدائش کے پیش نظر چھٹیوں کی درخواست دی ہوئی ہے جو بہت اچھی بات ہے کیونکہ ایسی صورت میں کھلاڑی کھیل نہیں سکتا‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں