تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آسٹریلیا کا بھارت پر پچ ٹیمپرنگ کا الزام، روی شاستری سیخ پا ہو گئے

ناگپور پچ پر آسٹریلین سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے تنقید پر سابق بھارتی کوچ روی شاستری پھٹ پڑے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پچ کی تیاری کو ٹیمپرنگ کہا جائے، یہ ایک غلیظ ترین الزام ہے۔

سابق کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنی ہوم سیریز میں پچ بنانے کا حق حاصل ہوتا ہے، اگر انڈیا سپنرز کے لیے پچ بنارہا ہے تو اس میں کیا غلط ہے۔

روی شاستری نے کہا کہ آپ تنقید کے بجائے پچ پر جائیں اور کھیلیں،  اس پچ پر کوئی مر نہیں جائے گا، اگر اس پچ پر کسی نے سینچری بنالی تو پھر اُس کے لیے یہ پچ بہترین ہوجائے گی لیکن جو کھیل نہ سکے تو اس کے لیے ہر پچ خطرناک ہوگی۔

روی شاستری نے ’سڈنی ہیرالڈ‘ کے لیے اپنے مضمون میں بھی پچ پر تنقید کو بے جواز قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر سیریز کا آج سے ناگپور میں آغاز ہوگیا تاہم میچ سے قبل ہی میزبان انڈیا نے جیت کیلیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی کیوریٹر آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹرز کو گھیرنے کیلیے وکٹ سے چھیڑ چھاڑ کی ہے اور ناگپور کی وکٹ کے صرف مرکزی حصہ کو پانی دے کر رول کیا گیا جبکہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے والے حصے کو خشک چھوڑ دیا گیا جس سے ان کے اسپنرز کو مدد ملے گی۔

جیسن گلیپسی نے الزام عائد کیا کہ بھارت آسٹریلیا کو اسپن کیساتھ دبانا چاہتا ہے کیونکہ یہ اس کا قابل اعتبار شعبہ ہے تاکہ وہ سیریز جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکے۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -