ناگپور : بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تیز ترین تین سو وکٹیں مکمل کرلیں، اس سے قبل ڈینس للی کا 56 ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر روی چندرن ایشون نے تیز ترین تین سو وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ ایشون نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کے54 ویں ٹیسٹ میچ کی ایک سو ایک اننگز میں اپنی تین سو وکٹیں مکمل کیں۔
ایشون نے آسٹریلیا کے ڈینس للی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی تاریخ بناڈالی۔ اس سنگ میل کے ساتھ ساتھ ان کی انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی تعداد بھی 500 ہوگئی ہے۔
للی نے چھپن ٹیسٹ میں تین سو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ ایشون تین سو وکٹیں لینے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔
ان سے قبل انیل کمبلے، کپیل دیو، ہربجھن سنگھ اور ظہیر خان یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ایشون نے مزید تین سو وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔