جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

روی چندرن ایشون بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون بگ بیش لیگ سیزن 15 سے باہر ہوگئے۔

سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون گھٹنے کی سرجری کے بعد سڈنی تھنڈر کے ساتھ پہلے بگ بیش لیگ سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔

تجربہ کار آف اسپنر نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی بی ایل میں شرکت کرنے والے پہلے کیپڈ بھارتی کھلاری بننے کا موقع گنوا کر افسردہ ہیں۔

ایشون نے انکشاف کیا کہ چنئی میں ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور اس کے بعد ان کی سرجری ہوئی جس کی وجہ سے وہ 14 دسمبر سے 25 جنوری تک شیڈول سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔

سابق اسپنر نے سڈنی تھنڈر کے لیے بیان میں کہا کہ ’میں بی بی ایل 15 کو یاد کررہا ہوں۔‘

یہ پڑھیں: شاداب خان اور روی چندرن ایشون ایک ہی ٹیم میں شامل

انہوں نے لکھا کہ اب میری توجہ صحت یابی اور مضبوطی سے واپس آنے پر ہے، میں تھنڈر فیملی اور مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پہلے ہی میرا استقبال کیا تھا۔

ایشون نے کہا کہ سیزن کے آخر میں گروپ کے آس پاس رہنا اور شائقین سے ملنا پسند کروں گا۔

تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپلینڈ نے کہا کہ فرنچائز اس خبر سے افسردہ ہے لیکن وہ اس سیزن کے دوران ایشون کو بغیر کھیلے خوش آمدید کہنے کے لیے پرامید ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشون کی غیر موجودگی سڈنی تھنڈر اور بی بی ایل دونوں کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں