بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایشون نے گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپنر روچندرن ایشون نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کی اور ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق39 سالہ ایشون نے 44 سالہ گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کو آل راؤنڈر واشنگٹن سندر سے متعلق مشورہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ تیسرے میچ سے قبل واشنگٹن سندر کو واضح اور مستقل کردار دیں، انہیں مختلف بیٹنگ نمبرز اور محدود بولنگ کے باعث اپنی شناخت بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ سندر کو بنیادی بولر کے طور پر کھلایا جائے، جو بولنگ بھی کرسکتا ہو، اُس کے بیٹنگ آرڈر کو اوپر نیچے کرنے اور کم اوور کرانے سے اُس کی کارکردگی میں فرق آرہا ہے۔

جو روٹ نے اسد شفیق کا 9 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹس کے مطابق بھارت کی فنشنگ دونوں ہی میچز میں کمزور رہی، ٹیم بڑے اسکور کے باوجود آخری میں اپنی ردھم کھو بیٹھی، اس وقت ہاردک پانڈیا موجود نہیں تو نتیش ریڈی کو نہ کھِلانا کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔

سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ اس وقت جسپریت بمرا بھی دستیاب نہیں، ٹیم کی بولنگ کمزور پڑ گئی ہے، بھارت ہر میچ میں 30 سے 40 رنز کے خسارے میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں