تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا انجرڈ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے میں تکلیف کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر کی جگہ اسپنر اکشر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رویندرا جڈیجا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 29 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ آل راؤنڈر نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی آل راؤنڈر جولائی میں بھی دائیں گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے اب وہ اسی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -