بھارت کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کا ون ڈے کیریئر خطرے میں پڑ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کا 210 میچوں پر مشتمل ون ڈے کیریئر مبینہ طور پر اختتام کے قریب ہوسکتا ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی ورلڈ کپ 2027 سے سے قبل اکشر پٹیل کو بطور اسپن آل راؤنڈر سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اکشر پٹیل نے انگلینڈ کے خلاف 62 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں اور نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کی اسپن بولنگ پارٹنر شپ کو ترجیح دی ہے تاکہ ٹیم میں بہتر توازن پیدا کیا جاسکے۔
یہ پڑھیں: روہت شرما کو ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکٹرز جڈیجا کو ون ڈے میں اسکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے سے ہچکچا رہے ہیں اور ان کے برعکس ٹیم مینجمنٹ ایسے اسپن بولنگ آل راؤنڈر کو ترجیح دے رہی ہے جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
واضح رہے کہ جڈیجا نے رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 14.33 کے ایوریج سے 43 رنز بنائے تھے جبکہ سیریز میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔


