ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے بلے باز راچن رویندرا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راچن رویندرا کا چہرہ زخمی ہوا ہے، جس کے باعث انہیں ٹانکے لگانے پڑے ہیں۔

جمی نیشم کو راچن رویندرا کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راچن رویندرا گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران ہورڈنگ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پی سی بی کا قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو بولنگ کے دوران مچل اوون کی شاٹ کلائی پر لگی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

مذکورہ معاملے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کو فریکچر کا سامنا ہے، ان کی جگہ ٹیم میں جوش فلپ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں