بھارتی “را”کے ایجنٹ ارنب گوسوامی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان سامنے آیا ، جس میں کہا گیابھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے معروف اینکر پرسن ارنب گوسوامی نے اپنی ٹی وی شوز میں کشمیری مسلمانوں اور دیگر مسلم رہنماؤں کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیانات دئیے، جن پر مقامی اور بین الاقوامی حلقوں میں تنقید کی جا رہی ہے۔
گوسوامی نے اپنی نشریات میں کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں اور وائٹ کالر جہاد کے ذریعے بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کشمیری رہنما عمر عبداللہ پر بھی شدید تنقید کی اور انہیں "منافق” قرار دیا، ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر خوب داد ملتی ہے ، یہ جعلی سیکولر اور دھوکے باز ہیں جو اگلے چند دن خاموش رہیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی کے وائٹ کالر جہاد جیسے الفاظ کا بار بار استعمال اور بیانات کشمیری مسلمانوں کے خلاف منظّم نفرت پھیلانے کی واضح مثال ہیں اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات صحافتی اقدار کی توہین ہیں۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


