کراچی : بھارتی ایجنسی را کیلئےکام کرنےوالے دو پاکستانی ماہی گیروں کراچی سےگرفتار کر کے حساس مقامات کی تصاویر برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے 2 مبینہ ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے ”را“کے مبینہ ایجنٹوں کا مشن سی پیک منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے برآمد کرلئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار مبینہ ’’را‘‘ ایجنٹوں میں صدام حسین بچل شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان خفیہ کوڈ کے ذریعے بھارت کی سمندری حدود میں داخل ہوتے تھے۔