کراچی: دیر اور چترال میں را سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تھریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لکھے گئے خط کے مطابق چار سے چھ را کے کیمپ سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرددیر اور چترال میں موجود ہیں ،تھریڈ الرٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر ایوی ایشن کے زیر دستخط جاری کیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لکھے گئے خط کے مطابق چار سے چھ دہشتگردوں نے مزار شریف افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگردوں کا ایک گروپ 2دسمبر کو دیر اور چترال کے سرحدی علاقوں میں پہنچنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام اعلیٰ حکام کو 5دسمبر کولکھے گئے خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی پاکستان میں نقص امن کی کارروائیوں میں بلواسطہ طور پر شریک رہا ہے ، را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو نے گرفتاری کے وقت انتہائی حیرت انگیز انکشافات کیے تھے۔