جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بھارتی خفیہ ایجنسی را سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے منظور وسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر منظور وسان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجینسی را سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے جس کے لیے اسُ نے اپنے ایجنٹ متحرک کر رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان آج سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں تقریر کر رہے تھے،اپنی تقریر کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کی سازش پاکستان بننے کے دس سال بعد ہی شروع ہو گئی تھی،جسے عملی جامہ پہنانےکےلیے را نے بھرپورمدد بھی کی۔

منظور وسان نے سندھ اسمبلی میں چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب رکن اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی تقریر کا حوالہ دے رہے تھے جس میں محفوظ یا ر خان نے سندھ میں ایک الگ صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم بھارتی خفیہ ایجینسی را کا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لیے وہ علیحدگی پسندوں کی بھرپور مدد کررہی ہے،لیکن سندھ دھرتی کے بیٹوں نے پہلے بھی ان سازشوں کو ناکام بنایا تھا اور آج بھی سندھ کے بیٹے اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ آج بھی سندھ کی تقسیم کی آوازیں بلند کی جا رہی ہے، محفوظ یار خان اسی سازش کے تحت متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئے ہیں،سندھ کی تقسیم کے معاملے پر سندھ دھرتی کے سپوت ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں جلد ہی مسلم لیگ فنکشنل ہمارے ساتھ ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں