بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

راولاکوٹ میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور لاش کی بےحرمتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولا کوٹ میں 7 جون کو پولیس اہلکاروں پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولاکوٹ میں کالعدم تنظیم کے بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں اور شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کی گئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

یہ پڑھیں: راولاکوٹ: تصادم میں شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق، کرفیو کی سفارش

حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ نے حکومت کو کرفیو کے نفاذ کے لئے خط لکھا تھا۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے 4 اہلکار شہید ہوئے جب کہ شرپسند عناصر کی فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ شرپسندوں نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی، مسلح عناصر نے احتجاج کے نام پر جمع ہو کر حملہ کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں