نئی دہلی: بھارتی بد حواسیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، بھارت نے اب راؤلاکوٹ پونچھ بس سروس معطل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پلواما حملے نے بھارتیوں کو بد حواس کر دیا ہے، ایک کے بعد ایک مضحکہ خیز دعوؤں سے مودی سرکار مذاق بن گئی۔
[bs-quote quote=”ظالم بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
بھارتی حکام نے اب آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان پونچھ راؤلاکوٹ بس سروس معطل بھی کر دی، تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔
دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں بھی تیزی آ گئی ہے، ظالم فوج نے تین کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ادھر مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بعد پاکستان نے نئی دہلی سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملے میں بھارت ہی کا بارودی مواد استعمال ہوا، سابق فوجی جنرل کا انکشاف
یاد رہے کہ آج عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت بھی ہوئی جس میں بھارتی وکیل نے دلائل دیے، جس پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے، کام یابی ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کے پاسپورٹ سے متعلق بھارت کوئی خاص وضاحت پیش نہ کر سکا، کمانڈر کلھبوشن کہاں سے آیا اور کیسے آیا، پاسپورٹ کیسے ملا، سروِنگ کمانڈر ہے یا نہیں، ریٹائرڈ ہوا تو پینشن کی تفصیل کہاں ہے، بھارت اس حوالے سے عدالت میں کچھ بھی نہ بتا سکا۔