ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

راولپنڈی: گھر میں آگ لگنے سے 4 کمسن بچیاں جھلس کر شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: گھر میں آگ لگنے سے چار کمسن بچیاں جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں ، خاتون کمرے میں ہیٹر آن کرکے بچیوں کو اکیلا چھوڑ کر باہر چلی گئیں تھیں۔

راولپنڈی کے علاقے نیازی ٹاؤن میں مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں چار کمسن بچیاں شدید جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ زخمی بچیوں میں تین سالہ سکینہ، چار سالہ آیت، پانچ سالہ تعبیر اور سات سالہ فریحہ شامل ہیں، بچیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مکان کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ بچیاں اپنی والدہ کے ساتھ مکان کے بالائی حصے میں رہائش پذیر تھیں، خاتون نے کمرے میں ہیٹر آن کیا اور بچیوں کو اکیلا چھوڑ کر باہر چلی گئیں، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کا علم اس وقت ہوا جب کمرے سے دھواں اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی، مکان کے مالک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو کمرے سے باہر نکال لیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گذشتہ روز راولپنڈی میں گھرمیں گیس لیکیج سے تین خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

دوسرے واقعے میں عارف والا کے نواحی گاؤں میں گھرمیں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور دو بچیاں جھلس کر جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں