The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی، 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی: پنجاب کے علاقے راولپنڈی کی پولیس نے 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے مبینہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق روالپنڈی کے علاقے مورگاہ تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت توفیق عرف کوکو بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں فوری مقدمہ درج کیا۔ اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کےلیے تمام قانونی تقاضے پورےکیے جائیں گے۔

پولیس نے ملزم سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تفتیشی افسران کو امید ہے کہ ملزم پوچھ گچھ کے دوران اہم انکشافات کرے گا۔

کچھ دیر قبل پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سبزی منڈی تھانے کی حدود میں 22 سالہ پڑوسی نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کے والد نے بائیس سالہ گل شیر نامی پڑوسی کے گھر سے اپنی بچی کی چیخوں کی آواز سُنی تو وہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی بچی کو بازیاب کروایا۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم گل شیر کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں