اشتہار

راولپنڈی: دادی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے لاہور آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لاہور سے دادی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی 8 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں لاہور سے اپنی دادی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی 8 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

متاثرہ بچی کی دادی نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا علم انہیں دوسرے ہی دن ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد رشتہ داروں نے انہیں اور معصوم بچی کو شدید ڈرا دھمکا کر چپ کروا دیا اور زبردستی واپس لاہور بھیج دیا تھا تاکہ معاملہ سامنے نہ آسکے۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ نامزد ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں