(2 نومبر 2025): راولپنڈی کی ڈھوک دلال کے علاقے میں فائرنگ سے بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے علاقے چنگی نمبر 4 کے قریب پیش آیا، معمولی تلخ کلامی پر ملزم بلال نے جھگڑے کے دوران بھائی عثمان پر فائرنگ کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے عثمان موقع پر جاں بحق ہو گیا، دونوں بھائیوں کے درمیان معمولی تنازعہ بڑھ گیا تھا، گنج منڈی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اس سے قبل کراچے کے علاقے لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑا کے وار سے قتل کردیا تھا، ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ لانڈھی معین آباد فیوچر کالونی میں واقع گھر میں 3 اکتوبر کو جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی اختر سید نے ہتھوڑے کا وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی 40 سالہ وزیر خان ولد سید چراغ کو شدید زخمی کردیا تھا۔
متوفی جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مقتول بے روز گار تھا، پولیس کے مطابق مقتول کا بڑا بھائی ملزم اختر فرار ہوگیا تھا۔


