تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

راولپنڈی کال : عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں آج مصروف دن گزاریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے راولپنڈی کال کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجود ہیں۔

چیئرمین عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرم ہیں اور زمان پارک میں آج مصروف دن گزاریں گے۔

زمان پارک میں عمران خان مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں پارٹی رہنماؤں سے راولپنڈی کال کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ملاقات میں عمران خان کو لانگ مارچ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی کی کال کے معاملے پر راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کی تھی۔

عمران خان نے تمام ڈویژن کے قافلوں کی الگ الگ انتظامات کرنے اور 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لئے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شہر میں 2 سے 3مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے اور دور دراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے راولپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -