راولپنڈی : اصغرمال میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد نے بتایا کہ مالک اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اصغرمال میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملے پر والد کی مدعیت میں تھانہ بنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں دفعہ 302، چلڈرن ایکٹ 2004 سمیت 7 دفعات شامل کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جھوٹ بولا بچی کا والد نہیں ہے تاہم، پولیس نے تفتیش کرکے والد کو تلاش کرلیا۔
مقتولہ کے والد نے بتایا کہ میرے 5 بچے ہیں، جن میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں، 3 ماہ قبل بیٹی سے مل کر آیا تھا،ایک سال سے 8 ہزار پر گھریلو ملازمہ تھی۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ بیٹی نے12 روزقبل فون پراطلاع دی مالک راشداورثناباجی مجھ پرتشددکرتے ہیں، مالک راشد شفیق اور ثنا نے میری بیٹی پرقتل کی نیت سے تشددکیا ، ملزمان سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے۔
خیال رہے مالکان کے تشدد سے شدید زخمی تیرہ سالہ ملازمہ سالہ اقرااسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔
اقراکوتشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیاگیاتھا،گھریلوملازمہ پر اصغر مال کے رہائشی ملزم راشدشفیق اور اہلیہ ثنا نے تشدد کیا تھا تاہم پولیس ملزم راشدشفیق اوراہلیہ ثنا کو گرفتار کرلیا ہے۔