ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

راولپنڈی: بارش کے دوران 6 سالہ بچی نالے میں گر کر لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(6 اگست 2026): شہر کے مصروف علاقے کمیٹی چوک میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے دوران ممکنہ طور پر چھ سالہ بچی نالے میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بچی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کے والد انہیں گاڑی میں بٹھا رہے تھے کہ اس دوران چھ سالہ حریم اچانک لاپتہ ہو گئی۔

واقعے کے وقت موسلاادھار بارش جاری تھی جس کی وجہ سے نالوں میں پانی کی سطح بلند اور ریلے رواں تھے، اور ریسکیو حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچی قریبی نالے میں گر گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے حکام کا بتانا ہے کہ بچی کی تلاش کے لیے پانچ ایمرجنسی گاڑیاں اور بارہ سے زائد ماہر ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو دو مختلف ٹیموں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جو نالے کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

لاپتہ بچی کے ماموں محمد سمیر نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے جو اب واپس روانہ ہو رہے تھے۔ تمام افراد جب گاڑی میں سوار ہو رہے تھے تو اس دوران حریم اچانک غائب ہو گئی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت شدید بارش ہو رہی تھی اور سڑکوں اور نالوں میں پانی جمع تھا، جس کے باعث یہ خدشہ ہے کہ بچی پھسل کر نالے میں جا گری۔

پولیس نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضابطے کی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ بچی کے لاپتہ ہونے کے اصل محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں