بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

تبادلے کے تنازع پر کلرک کا ساتھیوں سمیت اعلیٰ افسران پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(2 مارچ 2026): میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں تبادلے کے تنازع پر کلرک نے آپے سے باہر ہو کر اعلیٰ افسران کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد لا افسر کی مدعیت میں کلرک عبدالباسط اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عبدالباسط نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سی ای او عمران علی اور لا افسر نعیم الحسن پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دفتر میں موجود تھے۔ ملزمان نے نہ صرف افسران پر تشدد کیا بلکہ میز پر موجود سرکاری فائلیں پھاڑ دیں اور سرکاری ریکارڈ کو شدید نقصان پہنچایا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے سی ای او عمران علی کا گلا دبا کر انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔ ملزمان نے افسران کو کمرے میں محبوس رکھا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کی۔

واقعے کے دوران سیکیورٹی گارڈز کے پہنچنے پر ملزم عبدالباسط اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں