راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں اسکریپ گودام بنانے کی شکایت پر ملزمان نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گوالمنڈی میں ملزمان کی حارث نامی شہری پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کرکے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔
شہری کو رہائشی علاقے میں گودام کی شکایت کرنے پر شہری کو رسیوں سے باندھ کر پائپوں، لاتوں، مکوں سے تشدد کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں ملزمان کو شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری اور فوری کارروائی کے احکامات دے دیے، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔


