site
stats
پاکستان

راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

راولپنڈی: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب ڈھوک پہاڑیاں کے ایک گھر میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ چاروں افراد کو سر میں گولیاں ماری گئی ہیں۔

مقتولین میں شیر افضل، ان کی اہلیہ آسیہ بی بی، 2 بیٹیاں شیما اور عائزہ شامل ہیں۔ پولیس نے مقتول کے بھائی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی جس میں اس نے کہا کہ فائرنگ کی کوئی آواز نہیں آئی۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top